ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پی یوسی دوم میں محکمہ کی جانب سے دئیے گئے نتیجہ  کا انکار کرتےہوئے تحریر ی امتحان لکھنے والی طالبہ 42 نمبرات زائد حاصل کرنے میں کامیاب

بھٹکل: پی یوسی دوم میں محکمہ کی جانب سے دئیے گئے نتیجہ  کا انکار کرتےہوئے تحریر ی امتحان لکھنے والی طالبہ 42 نمبرات زائد حاصل کرنے میں کامیاب

Thu, 30 Sep 2021 18:28:55    S.O. News Service

بھٹکل : 30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)ریاستی حکومت کے تعلیمات عامہ کی طرف سے دئیے گئےپی یوسی دوم کے امتحانات کے نتیجہ کا انکار کرتےہوئے تحریری طورپر سالانہ امتحانات کے پرچے لکھنے والی دی نیو انگلش پی یوکالج شعبہ آرٹس کی طالبہ منگل گوری بھٹ محکمہ سے دئیےگئے نمبرات سے 42نمبرات زائد حاصل کرتےہوئے کالج کی سطح پر اول نمبرحاصل کیا ہے۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کورونا کے چلتے ریاستی حکومت نے پی یوسی دوم کے سالانہ امتحانات کو رد کرتےہوئے ایس ایس ایل سی اور پی یوسی اول میں حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر پی یو سی دوم کے طلباءکے نتائج کا اعلان کیا تھا اورطلبا کو اختیار دیاگیا تھا کہ اگر وہ   متعلقہ نتیجہ سے مطمئن نہیں ہیں تو تحریری طورپر  امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں۔ بھٹکل تعلقہ کے ماروی کیری کے مکین وشنو بھٹ اور گوپیکا بھٹ کی دختر منگل گوری نے محکمہ کے نتیجہ کو قبول کرنےسے انکار کرتےہوئے تحریری طورپر امتحان دینے کا فیصلہ لیاتھا وہ  بھٹکل تعلقہ کی واحد طالبہ ہے جو اس طرح تحریری امتحان میں شریک ہوئی تھیں۔منگل گوری کو محکمہ کی طرف سے 539نمبرات دئیے گئے تھے اور جب طالبہ نے  تحریری امتحان لکھا تو اس کےنتیجے میں 42نمبرات زائد حاصل ہوئے۔ اس طرح منگل گوری کالج کی سطح پر تیسرے نمبر سے اول نمبر سے کامیاب ہوئی ہیں۔ اگر طلبا اپنی دھن کے پکے ہوں تو وہ جو چاہیں اس کو حاصل کرسکتے ہیں اس کی یہ تازہ مثال ہے۔

 


Share: